Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عدو کے ظلم تمہارے عتاب دیکھیں گے

مرزا سلطان احمد بیگ

عدو کے ظلم تمہارے عتاب دیکھیں گے

مرزا سلطان احمد بیگ

MORE BYمرزا سلطان احمد بیگ

    عدو کے ظلم تمہارے عتاب دیکھیں گے

    دکھائے گا جو فلک انقلاب دیکھیں گے

    بنا بنا کے سنائیں گے قصۂ گیسو

    سنا سنا کے ترے پیچ و تاب دیکھیں گے

    جڑے ہیں کون سے خورشید چرخ میں تارے

    تمہارے رخ سے ہٹا کر نقاب دیکھیں گے

    شکستہ پائیٔ ہمت سے ہے یقین ہمیں

    بلندیوں میں بھی پستی کے خواب دیکھیں گے

    لڑائی آنکھ رقیبوں سے نشۂ مے میں

    مگر وہ اس کا نتیجہ خراب دیکھیں گے

    کہاں بہشت بھلا واعظو کہاں ہم تم

    عذاب دیکھ رہے ہیں عذاب دیکھیں گے

    سنے گا کیا کوئی سلطاںًٍ کا حال محشر میں

    جدھر وہ ہوں گے ادھر شیخ و شاب دیکھیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے