اگر سچ ہو گئی میری دعا تو
اچانک وہ کہیں مل ہی گیا تو
پلٹنے کی اجازت تو نہیں ہے
مگر دینے لگا کوئی صدا تو
وہ خود بھی دیر تک روتا رہے گا
اگر اس نے مجھے رونے دیا تو
یہی ہے زندگی بھر کا اثاثہ
اگر یہ زخم بھی بھرنے لگا تو
تصور سے لرز جاتا ہوں جس کے
اگر اس کو کسی دن دیکھتا تو
مجھے معلوم ہیں آداب الفت
مگر ہو ہی گئی کوئی خطا تو
مداوا تو نہیں ممکن تھا کوئی
مگر وہ حال میرا پوچھتا تو
- کتاب : روشنی جاری کرو (Pg. 63)
- Author :منیش شکلا
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.