Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اگرچہ ملک میں گونگے بہت ہیں

رہبر گیاوی

اگرچہ ملک میں گونگے بہت ہیں

رہبر گیاوی

MORE BYرہبر گیاوی

    اگرچہ ملک میں گونگے بہت ہیں

    زباں والے مگر سچے بہت ہیں

    یہاں محفل میں جو ہنستے بہت ہیں

    اکیلے میں وہی روتے بہت ہیں

    محبت کے لئے ماضی کو پڑھنا

    پرانے دور کے قصے بہت ہیں

    ترقی خاک اس کنٹری کی ہوگی

    جہاں دنگے سدا ہوتے بہت ہیں

    ابھی سے دھوپ میں جلنے لگے ہو

    ابھی تو شاخ پر پتے بہت ہیں

    چلو فٹ پاتھ پر تم کو دکھا دوں

    یہاں ننگے یہاں بھوکے بہت ہیں

    خدا کی مصلحت بھی دیدنی ہے

    غریبوں کے یہاں بچے بہت ہیں

    میں ای وی ایم نہیں جو ساتھ دوں گا

    میں کیسے کہہ دوں دن اچھے بہت ہیں

    تمہاری خوبیاں ظاہر ہیں رہبرؔ

    تمہارے نام کے چرچے بہت ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے