اے ہوا یہ چراغ کس کے ہیں
اے ہوا یہ چراغ کس کے ہیں
اتنے روشن دماغ کس کے ہیں
مست کن خوشبوئیں مہکتی ہیں
دل میں سرسبز باغ کس کے ہیں
پی رہا ہوں بہت شراب حسن
یہ لبالب ایاغ کس کے ہیں
کون تابندہ ہے یقیں میں مرے
بد گمانی کے داغ کس کے ہیں
میں نہیں ہوں کہیں اگر آزرؔ
چاک پر یہ سراغ کس کے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.