ایسی کہاں اتری ہے کوئی شام مری جان
ایسی کہاں اتری ہے کوئی شام مری جان
اشجار پہ لکھا ہے ترا نام میری جان
کٹتے ہیں کہاں ایک سے دن رات یہ موسم
ہے زیست بھی اک حسرت ناکام مری جان
کھیتوں میں کہاں اگتے ہیں لفظوں کے مراسم
حرفوں کی تجارت میں گئے نام مری جان
مجھ کو نہیں پہنچی تری خوشبو تو کروں کیا
بے شک تو رہے لالہ و گلفام مری جان
ہر گام تعلق کی صلیبوں پہ چڑھے ہیں
چھٹتا ہی نہیں ذات کا ہنگام مری جان
مٹ جائیں گے سب رنج و الم قرب سے تیرے
بھیجا ہے تجھے پیار کا پیغام مری جان
پلکوں پہ دھرے خوابوں کے لاشے نہ اٹھانا
ہے آس یہی عشق کا انجام مری جان
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.