اپنے آنچل کو ستاروں سے سجاؤں کیسے
اپنے آنچل کو ستاروں سے سجاؤں کیسے
اس کی آنکھوں میں نئے خواب بساؤں کیسے
چاند ہوتا تو اسے دل میں چھپا بھی لیتی
وہ تو سورج ہے اسے گھر میں بلاؤں کیسے
ایک لمحے میں بدل جائے گی دنیا میری
اس کی روتی ہوئی آنکھوں کو ہنساؤں کیسے
دیکھ ویران سی لگتی ہے یہ بستی دل کی
روٹھنے والے بتا تجھ کو مناؤں کیسے
ساری دنیا کو خبر ہے مرے دل کی اسماؔ
راز دل اس کو مگر اپنا بتاؤں کیسے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.