اپنے آنسو مجھے چھپانا ہے
اپنے آنسو مجھے چھپانا ہے
اب بہرحال مسکرانا ہے
آپ آئیں غریب خانہ پر
حال دل آپ کو سنانا ہے
بزم میں آپ آ رہے ہیں مری
شمع کی لو کو اب بڑھانا ہے
سن کے روداد غم وہ کہتے ہیں
کیا مزے کا ترا فسانہ ہے
اے خودی تیرا اب خدا حافظ
خود مجھے ان کو اب منانا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.