اپنے سینے سے دل رہا کر دوں
اپنے سینے سے دل رہا کر دوں
اک نیا شعر ہے عطا کر دوں
ویسے ہر چیز دے رکھی ہے اسے
اس کی چاہت ہے کچھ کما کر دوں
کیا مسل کر گلاب بھیجوں اسے
کیا چراغوں کو بھی بجھا کر دوں
ویسے میں کون دینے والا ہوں
کچھ اگر دوں تو سر جھکا کر دوں
دل کو اس کشمکش میں کیوں رکھوں
اس سے بہتر ہے فیصلہ کر دوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.