اپنی جانب سے یوں تنہا نہ کیا جاتا اسے
اپنی جانب سے یوں تنہا نہ کیا جاتا اسے
اچھا ہوتا جو کوئی ٹوکتا سمجھاتا اسے
بعض موقعوں پہ نہیں کوئی بھی ثانی اس کا
بعض موقعوں پہ ذرا پیار نہیں آتا اسے
مجھ کو ہوتا نہ اگر اس سے بچھڑنے کا خوف
خود سے اوروں کو بھی ملتے ہوئے دکھلاتا اسے
ایک منظر مری آنکھوں کی چھون سے محروم
سامنے ہوتا ہے میں دیکھ نہیں پاتا اسے
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 91)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.