اول ملوں گا ہی نہیں اور گر ملوں گا میں
اول ملوں گا ہی نہیں اور گر ملوں گا میں
ملنا حصار وقت کے باہر ملوں گا میں
کتنی عجیب بات ہے اب مجھ کو یار سے
ملنے کی آرزو نہیں ہے پر ملوں گا میں
اپنی انا پہ کام کیے جا رہا ہوں سو
اچھا نہیں ملا بھی تو بہتر ملوں گا میں
سوچا تھا اس کی اور تو دیکھوں گا بھی نہیں
مجھ کو خبر کہاں تھی اچھل کر ملوں گا میں
اک روز تجھ پہ راز کھلے گا وصال کا
ملنے سے قبل بھی تجھے اکثر ملوں گا میں
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 69)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.