Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بازار میں بھی گرمئ بازار کیوں نہیں

ارتضی نشاط

بازار میں بھی گرمئ بازار کیوں نہیں

ارتضی نشاط

MORE BYارتضی نشاط

    بازار میں بھی گرمئ بازار کیوں نہیں

    دیکھیں گے لوگ آج کا اخبار کیوں نہیں

    کہتے تھے آپ ایک ہی جیسے ہیں آپ ہم

    میں قید ہوں تو آپ گرفتار کیوں نہیں

    پروا نہ کی اصول پرستی کے سامنے

    وہ یار کیوں نہیں ہے میں عیار کیوں نہیں

    نرگس کے پھول میرے جنازے پہ ڈال کے

    کہتے ہو کیوں پسند کا اظہار کیوں نہیں

    قدموں سے اب تو سمت کا احساس بھی گیا

    رکتی نہیں ہے وقت کی رفتار کیوں نہیں

    حالات کو مزید بگاڑا تو فائدہ

    کیا کر رہے ہیں آپ خبردار کیوں نہیں

    اک دوسرے کے خون کے پیاسے تو ہیں نشاطؔ

    کوئی کسی کا مونس و غم خوار کیوں نہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے