بڑھا دیا ہے محبت نے انتشار مرا
بڑھا دیا ہے محبت نے انتشار مرا
کسی اکائی میں ہوتا نہیں شمار مرا
میں اپنی روح کا میہماں ہوا ہوں رات کی رات
مرا بدن نہ کرے آج انتظار مرا
یہ میں کہ شام تماشہ کی بھیڑ میں گم ہوں
دیے نے نام پکارا ہے بار بار مرا
تو اپنے اشک تپاں سے مجھے جدا تو نہ جان
خبر نہیں اسی لو پر ہے انحصار مرا
یہ میرا طور کہ خاموش رہنا خوش رہنا
یہ دل کا شور کہ سمجھا نہیں شعار مرا
ملا دیا ہے چراغوں کی سطح سے میں نے
اسی قدر تھا ستاروں پہ اختیار مرا
- کتاب : شام کے بعد کچھ نہیں (Pg. 29)
- Author :شاہین عباس
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.