بڑی مشکل تھی دنیا سے ہمیں دوچار ہونا تھا
بڑی مشکل تھی دنیا سے ہمیں دوچار ہونا تھا
اور اس پر یہ مصیبت صاحب کردار ہونا تھا
جہاں خاموش رہنا تھا وہاں اظہار کر بیٹھے
وہاں خاموش بیٹھے ہیں جہاں اظہار ہونا تھا
ہماری زندگی کے سانحے بھی کیا عجب گزرے
اسی پر مر مٹے جس سے ہمیں بیزار ہونا تھا
ادھر ان کو بھی دنیا کو دکھانا تھا ہنر اپنا
ادھر ہم کو بھی بے پردہ سر بازار ہونا تھا
سناتے رہ گئے بے حس زمانے کو غزل اپنی
کسے سرشار کرتے ہم کسے سرشار ہونا تھا
ہمارے ٹوٹنے کو حادثہ سمجھا گیا لیکن
ہمارے ٹوٹنے سے راستہ تیار ہونا تھا
ہزاروں بے اثر منظر نگاہوں میں بھرے لیکن
وہاں آنکھیں گنوا بیٹھے جہاں دیدار ہونا تھا
- کتاب : روشنی جاری کرو (Pg. 42)
- Author : منیش شکلا
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.