بہار زیست کی محرومیاں ارے توبہ
بہار زیست کی محرومیاں ارے توبہ
دل شگفتہ کی ناکامیاں ارے توبہ
وصال یار کی حسرت ارے معاذ اللہ
فراق و شوق کی بیتابیاں ارے توبہ
پیام دعوت مے نیم باز آنکھوں سے
نگاہ ناز کی رنگینیاں ارے توبہ
خدا نے عشق کو مجبوریوں کا غم دے کر
لکھیں نصیب میں بربادیاں ارے توبہ
ہماری آنکھ سے آنسو بھی شمسؔ بہہ نہ سکے
دل غریب کی مجبوریاں ارے توبہ
مأخذ:
Jalte kanval (Pg. E-28 B-26)
- مصنف: شمس فرخ آبادی
-
- اشاعت: 1968
- ناشر: مطبع نامی پریس، لکھنؤ
- سن اشاعت: 1968
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.