بہلنے لگی ہے ذرا سی نمی سے
بھروسہ ہی اٹھنے لگا تشنگی سے
بہت بے نیازی دکھائی تھی ہم نے
سو وہ بھی جدا ہو گیا بے رخی سے
بہت دن کا غصہ اتارا کسی نے
اچانک الگ ہو گیا زندگی سے
تمہیں ہم سناتے ہیں اپنی کہانی
مگر اس کا چرچا نہ کرنا کسی سے
تمہارے لیے غم اٹھانے پڑیں گے
تمہیں ہم نے چاہا ہے اپنی خوشی سے
اب اس کے پلٹنے کا امکاں نہیں ہے
وہ اٹھ کر گیا ہے بڑی بے دلی سے
ہمیں آج اپنے اندھیرے ملے ہیں
مخاطب ہوئے ہیں نئی روشنی سے
- کتاب : روشنی جاری کرو (Pg. 44)
- Author :منیش شکلا
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.