بہر پرواز اگر اپنی خوشی سے اڑتے
ہم بھی شہباز ہیں ہم بھی بہت اونچے اڑتے
ایک صحرا ہے کہ بجھتی ہی نہیں پیاس اس کی
مدتیں گزریں سمندر کے کنارے اڑتے
فتح کے جشن پہ چھوڑے تھے جو ہم نے یارو
آسمانوں میں کہاں تک وہ غبارے اڑتے
شہر کا شہر ہی آسیب زدہ ہے شاید
ہم نے دیکھے ہیں گلی کوچوں میں سائے اڑتے
قید و بند اپنی جگہ دانہ و دام اپنی جگہ
وہ جو اڑنا ہی نہیں جانتے کیسے اڑتے
ہم اسی شوق نظارہ میں ہوئے آوارہ
کسی کھڑکی کسی دروازے کے پردے اڑتے
سرد مہری سے تری سرد ہوا میرا بدن
ورنہ ہم زخم سے کچھ خون کے چھینٹے اڑتے
کھینچ لیتا جو کوئی خون سے تصویر بہار
رنگ و بو اڑتے چمن سے نہ پرندے اڑتے
فرش کی حد سے ہواؤں نے تجاوز نہ کیا
عرش تک ورنہ مری خاک کے ذرے اڑتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.