بہت دنوں میں جنوں میں کمال میں نے کیا
بہت دنوں میں جنوں میں کمال میں نے کیا
کل اس کے بارے میں پہلا سوال میں نے کیا
کوئی تو بات ہے صدیوں الگ رہا جس سے
تعلق اس سے دوبارہ بحال میں نے کیا
ملا ہے مجھ کو اشارہ ادھر کا جس دن سے
منافقین کا جینا محال میں نے کیا
یہ سرکشی ہے کہ جوش جنوں خدا جانے
بہ زعم خود اسے خود پر حلال میں نے کیا
ہزاروں لوگ ملے مل کے سب بچھڑ بھی گئے
کسی کا دل سے نہ لیکن ملال میں نے کیا
مجھے وہ شخص کچھ اتنا عزیز تھا نجمیؔ
قضا تھی اوس کی مگر انتقال میں نے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.