بہت اداس تھا سورج غروب ہوتا ہوا
بہت اداس تھا سورج غروب ہوتا ہوا
قریب میں بھی کھڑا تھا وہیں پہ روتا ہوا
کوئی بھی پہنچا نہیں ہے زماں کے پیندے تک
میں اس مقام پہ پہنچا سکوں سے سوتا ہوا
بکھر تو سکتا نہیں میں کسی کے مرنے سے
میں جی رہا ہوں مگر کرچیاں چبھوتا ہوا
مہیب رات کے آسیب رنگ عالم میں
فنا کی جھیل سے نکلا میں داغ دھوتا ہوا
کسی درخت کے سائے میں یاد کرنا مجھے
میں تیرے شہر سے گزروں گا بیج بوتا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.