بس ایک نظم تھا درکار سب سمٹ جائیں
بس ایک نظم تھا درکار سب سمٹ جائیں
میں کب یہ چاہ رہا تھا کہ دکھ بھی کٹ جائیں
معاف کر تو دیا ہے مگر کہو ان سے
وہ تھوڑی دیر مرے سامنے سے ہٹ جائیں
دعائیں بھی تو رعایت کے ساتھ مانگی ہیں
نہ گر ہوں میرے تو اس کے ہی دن پلٹ جائیں
خزاں رسیدہ سہی کھل اٹھوں گا اندر سے
جو زرد پتے مرے جسم سے لپٹ جائیں
میں چاہتا ہوں ضرورت نہ پیش آئے مجھے
وہ منتظر ہے کہ چیزوں کے دام گھٹ جائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.