بس تو ہی تو دکھائی دیا کل جہان میں
بس تو ہی تو دکھائی دیا کل جہان میں
لیکن تری کمی ہے مرے خاندان میں
ناداں نے رکھ لیا ہے عدو کو امان میں
کیا خوب حوصلہ ہے تن ناتوان میں
ہم ہیں زمین زادے مبارک زمیں ہمیں
لیکن ہماری فکر اڑے آسمان میں
تصویر ایک جس سے تھا دیوار کا جمال
اب وہ پڑی ہوئی ہے کہیں کوڑا دان میں
دو چار لفظ سادہ بھی ہونٹوں پہ لائیے
ابہامؔ تو نہ ڈالیے اپنے بیان میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.