Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بس یہ ہے میری زندگی کا دکھ

فراز دہلوی

بس یہ ہے میری زندگی کا دکھ

فراز دہلوی

MORE BYفراز دہلوی

    بس یہ ہے میری زندگی کا دکھ

    مجھ کو ہوتا ہے ہر کسی کا دکھ

    دکھ سے پھر کچھ نہیں بگڑتا ہے

    بانٹ لے گر کوئی کسی کا دکھ

    مجھ کو غم اور بھی بہت ہیں پر

    تم کو رہتا ہے مفلسی کا دکھ

    جن کے بچوں نے خودکشی کر لی

    ان کے جیسا نہیں کسی کا دکھ

    جب سے راحت نہیں ہیں دنیا میں

    شاعری کو ہے اس کمی کا دکھ

    کاٹ دی دکھ میں زندگی ہم نے

    تم کو دکھتا ہے دو گھڑی کا دکھ

    میں نے جب سے تری پرستش کی

    مجھ کو کھاتا ہے بندگی کا دکھ

    بے گناہوں کی جان جاتی ہے

    موت کرتی ہے زندگی کا دکھ

    جن کو ملتی ہے شام کو روٹی

    ان کو ہوتا ہے روشنی کا دکھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے