بھگوان نے بنایا کئی بار میں ہمیں
بھگوان نے بنایا کئی بار میں ہمیں
ڈھالا گیا بہشت کے آکار میں ہمیں
سب روٹیوں کو بیچ کے بے گھر کو گھر دیا
چنوا دیا اسی نے ہی دیوار میں ہمیں
سارے قصوروار رہا کر دئے گئے
جو بھی سزا ملی ہے تو بے کار میں ہمیں
ہم کانچ کے بنے ہیں بھنک کیا انہیں لگی
رکھوا دیا لپیٹ کے اخبار میں ہمیں
سب کہہ رہے ہیں ہم سے برا آدمی نہیں
اور دیکھتے ہیں روز سماچار میں ہمیں
جس دن سے ہم گئے ہیں گلی گاؤں چھوڑ کر
سب ڈھونڈھتے ہیں صبح کے اخبار میں ہمیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.