بھولوں بھی کس طرح سے بھلا بے وفا کو میں
بھولوں بھی کس طرح سے بھلا بے وفا کو میں
اس کو جفا عزیز ہوئی ہے جفا کو میں
آنکھوں میں کوئی اور سمایا نہیں کبھی
آنکھیں سفید ہیں تو ملا ہوں قضا کو میں
رنج و خوشی کا ساتھ میسر ہوا مجھے
ہر دو گھڑی میں بھول نہ پایا خدا کو میں
لا ریب تو ہے علت تجسیم سے بری
دیکھوں درون قلب ترے نقش پا کو میں
دیکھا سنا نہیں نہ پڑھا ہے بہت شعیبؔ
لیکن خراج پیش کروں گا رساؔ کو میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.