بچھڑنے والوں کا رونا زیادہ روتا نہیں
بچھڑنے والوں کا رونا زیادہ روتا نہیں
بہت دنوں میں تعلق کا بوجھ ڈھوتا نہیں
بہت سے لوگ تو پتھر پہ سر پٹکتے ہیں
ہر ایک عشق کے حصے میں جسم ہوتا نہیں
چمکتے پانی پہ احسان ہے ستاروں کا
اسی لئے تو سمندر انہیں ڈبوتا نہیں
میں سب کو کھوتے ہوئے آ گیا ہوں ایسی جگہ
جہاں پہ کوئی کسی کو کبھی بھی کھوتا نہیں
ذرا سی دیر میں لٹ جاتی ہے سبھی دولت
محبتوں کے سفر میں میں یوں بھی سوتا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.