بکھرنے کا ارادہ کر رہے ہیں
ابھی خود کو کشادہ کر رہے ہیں
ابھی دیوانگی کی ابتدا ہے
جنوں حد سے زیادہ کر رہے ہیں
سبھی کچھ ہو رہا ہے بے ارادہ
سبھی کچھ بے ارادہ کر رہے ہیں
چھپانا چاہتے ہیں کچھ یقینا
وہ کچھ باتیں زیادہ کر رہے ہیں
کسی دن رائے بھی ظاہر کریں گے
ابھی تو استفادہ کر رہے ہیں
ہمیں کہنی ہے رنگوں کی کہانی
سو ہم لہجے کو سادہ کر رہے ہیں
- کتاب : روشنی جاری کرو (Pg. 87)
- Author :منیش شکلا
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.