بولتا ہے ترے اشعار کا جادو دل میں
بولتا ہے ترے اشعار کا جادو دل میں
آ رہی ہے ترے الفاظ کی خوشبو دل میں
ایسا لگتا ہے تری یاد چلی آئی ہے
روشنی پھیلتی جاتی ہے جو ہرسو دل میں
پھر ترے ہونٹ ہنسے ہیں مری بربادی پر
کیوں چمکنے لگے امید کے جگنو دل میں
تیرگی پھیل گئی خانۂ غم میں شاید
ہجر کی رات نے کھولے ہیں یہ گیسو دل میں
حسرتیں تولنے آئے ہیں وہ مریمؔ کیونکہ
لے کے بیٹھے ہیں کئی درد ترازو دل میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.