بلا رہا ہے مجھے رہ گزار اپنی طرف
بلا رہا ہے مجھے رہ گزار اپنی طرف
ہوا کو کھینچ رہا ہے غبار اپنی طرف
مجھے کسی کی طرف دیکھنا نہیں پڑتا
میں دیکھ لیتا اگر ایک بار اپنی طرف
پڑا ہوا تھا میں برگ خزاں رسیدہ سا
اڑا کے لے گئی باد بہار اپنی طرف
سوال یہ ہے کہ اب کس طرح وصول کروں
نکل رہا ہے مرا کچھ ادھار اپنی طرف
جو دل میں آئی کبھی رفتگاں سے ملنے کی
قدم اٹھے مرے بے اختیار اپنی طرف
نہ جانے آج کدھر کو نکل گیا غائرؔ
تری طرف ہی وہ پہنچا نہ یار اپنی طرف
- کتاب : اک شام تمہارے حصے کی (Pg. 24)
- Author : کاشف حسین غائر
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.