Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیس تیرا اور بھی الجھائیں کیا

سنجے شکلا تلخ

کیس تیرا اور بھی الجھائیں کیا

سنجے شکلا تلخ

MORE BYسنجے شکلا تلخ

    کیس تیرا اور بھی الجھائیں کیا

    پھر سے تیری عرضیاں لوٹائیں کیا

    دکھ رہا ہے شہر میں تھوڑا سا امن

    ایک چنگاری کہو بھڑکائیں کیا

    رنگ داری کیوں نہیں دی اب تلک

    کانسٹیبل بھیج کر منگوائیں کیا

    مجنوؤں کی بھیڑ دعوت میں ہے کیوں

    آئی ہیں بن ٹھن کے کچھ لیلائیں کیا

    ہے وہی روٹی جو کھاتے ہیں سبھی

    تھال ہے چاندی کی تو اترائیں کیا

    ایسے گھٹیا چارج ہم پر لگ گئے

    کیا کریں تسلیم اور ٹھکرائیں کیا

    اشک جتنے تھے وہ سارے بہہ گئے

    اب خزانہ اور ہم لٹوائیں کیا

    اپنی کرسی پر ہی ہیں بیٹھے ہوئے

    آپ کے کہنے سے ہم اٹھ جائیں کیا

    ٹوٹا باجا اور گلا بیٹھا ہے پھر

    کیا بجائیں تلخؔ اور وہ گائیں کیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے