چاند جب میری ہتھیلی پہ ہوا کرتا تھا
چاند جب میری ہتھیلی پہ ہوا کرتا تھا
میں ستاروں کے سمندر میں رہا کرتا تھا
چاندنی ابر سے چھپتی ہوئی شرماتی تھی
حسن چلمن سے رہائی کی دعا کرتا تھا
حال دل لکھ کے چھپاتے تھے چراتے سب سے
میرا دل ایک لفافے میں بسا کرتا تھا
اس کی ہر چال سے پہلے ہی میں واقف ہو کر
اس کی ہر چال میں پیہم ہی پھنسا کرتا تھا
ہجر کی بات تھی یا تیر چلایا اس نے
زخم بن کے مرے سینے میں دکھا کرتا تھا
ہر محبت کی کہانی سے یہی سیکھ ملی
جان سے ہاتھ گنواتا جو وفا کرتا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.