چڑھ کے جو دار سے اترتے ہیں
چڑھ کے جو دار سے اترتے ہیں
اپنے معیار سے اترتے ہیں
پاؤں چلنا نہ بھول جائیں کہیں
اس لئے کار سے اترتے ہیں
ہم کو ساحل کہیں نہیں دکھتا
آپ کس پار سے اترتے ہیں
وہ جو للکار سے نہیں اترے
تیری جھنکار سے اترتے ہیں
دن حویلی کے لد گئے شاید
رنگ دیوار سے اترتے ہیں
دیکھنا ہے بلند لوگ اب کے
کتنی رفتار سے اترتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.