چمن میں آپ کی طرح گلاب ایک بھی نہیں
چمن میں آپ کی طرح گلاب ایک بھی نہیں
حضور ایک بھی نہیں جناب ایک بھی نہیں
ہماری سرگزشت میں ہزاروں واقعات ہیں
مگر جو دیکھتے رہے وہ خواب ایک بھی نہیں
ضیافتوں میں آج کل رواج سرخوشی کہاں
کچھ اور پی رہے ہیں سب شراب ایک بھی نہیں
ادھر کسی سے کچھ لیا ادھر کسی کو دے دیا
چنانچہ واجب الادا حساب ایک بھی نہیں
کتب کے ڈھیر میں نہ ہو صحیفہ ذکر یار کا
تو قابل مطالعہ کتاب ایک بھی نہیں
قوی بھی ہے ضعیف بھی ہمارا حافظہ شعورؔ
مزے تمام یاد ہیں عذاب ایک بھی نہیں
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 118)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.