چمن ملیں بھی تو صحرا شمار ہوتے ہیں
چمن ملیں بھی تو صحرا شمار ہوتے ہیں
یہ حادثات یہاں بار بار ہوتے ہیں
وہ جتنی دیر میں کشتی قریب لاتے ہیں
ہم اتنی دیر میں دریا کے پار ہوتے ہیں
ہمارے ساتھ محبت نہ کر دلاسہ دے
ہم ایسے لوگ غریب الدیار ہوتے ہیں
وصال و ہجر کو یکجا کریں گے ہم کیسے
یہ دو کنارے کہاں ہم کنار ہوتے ہیں
نہ آپ حوصلہ دیتے ہیں رونے والوں کو
نہ آپ شامل چیخ و پکار ہوتے ہیں
ہم اپنے درد تو تحریر کر نہیں سکتے
تمہارے ذکر سے بس اشک بار ہوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.