چند لمحوں کی جدائی کا عذاب ایسا ہے
چند لمحوں کی جدائی کا عذاب ایسا ہے
اور یہ وقت جو صدیوں سے بہت تنہا ہے
مجھ کو پانے کی تمنا میں وہ غرقاب ہوا
میں نے ساحل کی تمنا میں اسے کھویا ہے
میں ترے ساتھ ہوں لیکن ہوں زمانہ سے الگ
یہ اگر تو بھی سمجھ لے تو بہت اچھا ہے
اک روایت ہے جو صدیوں سے چلی آتی ہے
اک طرف عشق ہے اور ایک طرف دنیا ہے
- کتاب : عشق (Pg. 110)
- Author :معید رشیدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.