Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چراغ اسی لیے اپنے بجھا کے چلتے ہیں

ابو الحسین آزاد

چراغ اسی لیے اپنے بجھا کے چلتے ہیں

ابو الحسین آزاد

MORE BYابو الحسین آزاد

    چراغ اسی لیے اپنے بجھا کے چلتے ہیں

    کہ حکم سارے یہاں پر ہوا کے چلتے ہیں

    ہم ایسے شہر ہلاکت میں بس رہے ہیں جہاں

    مسیح وقت صلیبیں اٹھا کے چلتے ہیں

    اب ایسے اہل ہنر سے کسے عقیدت ہو

    جو دل کے داغ جبیں پر سجا کے چلتے ہیں

    ہمارے خواب کسی کربلا سے کم تو نہیں

    سو ہم بھی ریت پہ خیمے جلا کے جلتے ہیں

    کبھی ہم ان کی بصارت کا نور تھے اے دل

    جو آج ہم سے نگاہیں چرا کے چلتے ہیں

    اداسیوں کے سفر کچھ نشان منزل دے

    کہ اب تو اپنے قدم لڑکھڑا کے چلتے ہیں

    مزار اہل تمنا ہے وہ جگہ آزادؔ

    جہاں سے قافلے آنسو بہا کے چلتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے