Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چشم فسوں نواز کیوں عشوہ ستم طراز کیوں

وحید عرشی

چشم فسوں نواز کیوں عشوہ ستم طراز کیوں

وحید عرشی

MORE BYوحید عرشی

    چشم فسوں نواز کیوں عشوہ ستم طراز کیوں

    ہم تو ہیں تیرے مبتلا شیوۂ حیلہ ساز کیوں

    لطف و کرم کا حوصلہ غیروں سے ساز باز کیوں

    مجھ سے خفا خفا سی ہے تیری نگاہ ناز کیوں

    شبنم صفت کرم ترا ہر شے پہ جو برس گئی

    ہم بھی ہیں تیری بزم میں ہم سے ہی احتراز کیوں

    یوں غیریت کو اور بھی راہیں ہزار تھیں مگر

    ترک تعلقات کو جرم وفا جواز کیوں

    بھولا کبھی نہ راستہ ان کی گلی کا قیس حیف

    رسوائیوں کے خوف سے دیوانگی مجاز کیوں

    مجروح عشوۂ ادا دل ہے وہ کون جو نہیں

    نشتر نواز اس پہ ہے تیری نگاہ ناز کیوں

    ہر جا حقیقی عشق میں جلوہ خدا کا ہے عیاں

    محمود جس پہ تھا فدا وہ اور تھا ایاز کیوں

    تکمیل شوق دید کی محشر پہ کیوں ہے منحصر

    اتنی سی بات کے لئے محشر اے غم نواز کیوں

    سچ ہے صنم کدوں کا تو ہر بت ہی سنگ ہے وحیدؔ

    پھر بھی بتوں کے سامنے خم ہے سر نیاز کیوں

    مأخذ:

    یادوں کا زنداں (Pg. 39)

    • مصنف: وحید عرشی
      • ناشر: ادارہ مخدوم جہاں، نئی دہلی
      • سن اشاعت: 1991

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے