دم نہیں ہے ضبط کا یارا نہیں
دم نہیں ہے ضبط کا یارا نہیں
صبر کرنے کے سوا چارا نہیں
ہاتھ یوں پڑتا ہے میرا جیب میں
جوں قدم دلدل پہ دوبارہ نہیں
مار ڈالا غلبۂ جذبات نے
میں غم و آلام سے ہارا نہیں
آپ مر جائیں گے مرتے مارتے
مرنے والا نفس امارہ نہیں
عمر بے مصرف کٹی ہے اور اب
آئے گا یہ دن بھی دوبارہ نہیں
ٹاپ پر پہنچا ہوا ہے ننگ پن
اور کہیں سے ہوں کا ہنکارا نہیں
اس کو آسانی سے مارا جائے گا
ٹھوک کر خم جس نے للکارا نہیں
شاعری کی توپ داغی ہے نشاطؔ
اور کوئی تیر تو مارا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.