ڈرا سکی نہ توہم کی تیرگی مجھ کو
ڈرا سکی نہ توہم کی تیرگی مجھ کو
ملی چراغ یقیں سے وہ روشنی مجھ کو
حیات تپتی رہی غم کے شعلہ زاروں میں
کسی کے پیار کی شبنم نہ مل سکی مجھ کو
گھٹا سیاہ سہی روک لوں قدم کیوں کر
گھٹا کے پار بلاتی ہے چاندنی مجھ کو
ملا ہے مجھ سے اجالا کسی کو اشکوں کا
کسی نے دی ہے تبسم کی چاندنی مجھ کو
جلا کے دل کا دیا راستے سنوار دئے
نہ دی جو چاند ستاروں نے روشنی مجھ کو
جلا کے شمعؔ جگر آتش شب ہجراں
بتا ہی دیتی ہے مفہوم زندگی مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.