aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دولت دنیا کہاں درکار ہے

امیر چند بہار

دولت دنیا کہاں درکار ہے

امیر چند بہار

MORE BYامیر چند بہار

    دولت دنیا کہاں درکار ہے

    مجھ کو تیرا آستاں درکار ہے

    آپ کو بھی اک سہارا چاہیے

    مجھ کو بھی اک ہم زباں درکار ہے

    زندگی کی اس کڑکتی دھوپ میں

    سایۂ سرد رواں درکار ہے

    برق و باراں کا اڑائے جو مذاق

    آج وہ عزم جواں درکار ہے

    زندگی سے ہے عبارت اک جہاد

    شیر کی تاب و تواں درکار ہے

    تیر و نشتر شعر یوں بنتا نہیں

    اک دل آتشیں فشاں درکار ہے

    چاہئے اقبال کی فکر رسا

    داغ کی طبع رواں درکار ہے

    ہو طہارت حالیؔ و محرومؔ کی

    میرؔ و مومنؔ کی زباں درکار ہے

    شعر سے محظوظ ہونے کے لیے

    لذت درد نہاں درکار ہے

    اہل محفل کو ترنم چاہیے

    شاعری ان کو کہاں درکار ہے

    مرشد کامل کی مجھ کو ہے تلاش

    مجلس روحانیاں درکار ہے

    روح کو جس سے ملے بالیدگی

    مجھ کو وہ پیر مغاں درکار ہے

    من کا سارا میل جس سے دور ہو

    وہ شراب ارغواں درکار ہے

    ہم پہ جو گزری وہ کہنے کے لیے

    حسن و اسلوب بیاں درکار ہے

    زندگی کا راز پانے کے لیے

    ہم کو عمر جاوداں درکار ہے

    مجھ کو اپنے دوستوں سے اے بہارؔ

    اک خلوص بے کراں درکار ہے

    مأخذ:

    نشیب وفراز (Pg. 33)

    • مصنف: امیر چند بہار
      • ناشر: ہریانہ اردو اکیڈمی، ہریانہ
      • سن اشاعت: 1988

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے