دیکھوں تجھے میں جب بھی تو پر ملال دیکھوں
دیکھوں تجھے میں جب بھی تو پر ملال دیکھوں
تجھ بے خیال کو بھی محو خیال دیکھوں
آنکھوں سے سوچتا ہوں اور چھو کے دیکھتا ہوں
اس خواب خواب کو میں کیسا کمال دیکھوں
کوہسار سے اترتی ندیوں سا حال میرا
اب کیا عروج سوچوں اور کیا زوال دیکھوں
آیا ہے یک بیک یہ کیسا خیال مجھ کو
وہ بھی جواب دیکھے گر میں سوال دیکھوں
روکوں اسے میں کیوں کر جائے تو جا رہے وہ
وہ ہجر دیکھتا ہے اور میں وصال دیکھوں
کس درجہ چاہتے ہیں جاں مجھ پہ وارتے ہیں
یہ لوگ جن کو ثانیؔ میں اک وبال دیکھوں
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 44)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.