ڈھلوان پہ چلنے کا ہنر سیکھ لیا ہے
ڈھلوان پہ چلنے کا ہنر سیکھ لیا ہے
گر گر کے سنبھلنے کا ہنر سیکھ لیا ہے
برفیلے پہاڑوں کے سفر پر تو چلے ہو
کیا تم نے پھسلنے کا ہنر سیکھ لیا ہے
آسان نہیں فون پہ پہچاننا اس نے
آواز بدلنے کا ہنر سیکھ لیا ہے
ہر رنگ کا اک داغ لگا ہے مجھے لیکن
ہر آگ میں جلنے کا ہنر سیکھ لیا ہے
تنہائی مرے جسم میں رہ جائے گی عاصمؔ
سائے نے نکلنے کا ہنر سیکھ لیا ہے
- کتاب : لفظ محفوظ کرلئے جائیں (Pg. 67)
- Author : عاصم واسطی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2020)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.