ڈھ گئے ریت کے گھر پھر سے بنائیں آؤ
ڈھ گئے ریت کے گھر پھر سے بنائیں آؤ
دل میں تعمیر کا احساس جگائیں آؤ
ہم بھی دیواروں پہ چڑھتی ہوئی بیلوں کی طرح
آسمانوں کی طرف ہاتھ بڑھائیں آؤ
جیسے آکاش کو تاروں نے سجا رکھا ہے
ہم بھی دھرتی کو اسی طرح سجائیں آؤ
ہم کو ان ہاتھوں سے لکھنا ہے مقدر اپنا
ان کی بے جان لکیروں پہ نہ جائیں آؤ
روشنی کم ہے ابھی اپنا لہو دے دے کے
شمع ایثار کی لو اور بڑھائیں آؤ
گا رہا ہے جو محبت کا ترانہ اشفاقؔ
اس کی آواز میں آواز ملائیں آؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.