دیپکوں میں بتیاں رہ جائیں گی
دیپکوں میں بتیاں رہ جائیں گی
تلملا کر آندھیاں رہ جائیں گی
یوں تو ہر پربت فنا ہو جائے گا
یاد بس اونچائیاں رہ جائیں گی
دھوپ چاہے جتنے دریا سوکھ لے
دیکھنا گہرائیاں رہ جائیں گی
وہ کریں گی پھر مکمل داستاں
دار پر جو رسیاں رہ جائیں گی
جوڑ دیں گے زندگی کی راہ میں
آپ سے جو دوریاں رہ جائیں گی
شہر سے باہر نکل کر ذہن میں
بند ہوتی کھڑکیاں رہ جائیں گی
دکھ تو یہ ہے آشیاں جلنے کے بعد
بادلوں میں بجلیاں رہ جائیں گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.