دیوار خواب میں کوئی در کر نہیں سکے
دیوار خواب میں کوئی در کر نہیں سکے
ہم لوگ شب سے آگے سفر کر نہیں سکے
اک شام کے چلے ہوئے پہنچے میان شب
بھٹکے کچھ اس طرح کہ سحر کر نہیں سکے
شاید ابھی رہائی نہیں چاہتے تھے ہم
سو اس کو اپنی کوئی خبر کر نہیں سکے
ہم کار زندگی کی طرح کار عاشقی
کرنا تو چاہتے تھے مگر کر نہیں سکے
آنکھوں پہ کس کے خواب کا پردہ پڑا رہا
ہم چاہ کر بھی خود پہ نظر کر نہیں سکے
تم سے بھی پہلے کتنوں نے کھائی یہاں شکست
دنیا کو فتح تم بھی اگر کر نہیں سکے
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 99)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.