دل بیچ کے جو ہم نے محبت خرید لی
اب سوچتے ہیں کیا یہ مصیبت خرید لی
اے عشق جب سے رکھا ترے دشت میں قدم
عزت گنوائی اور ملامت خرید لی
سب یاد تجھ کو کرتے ہیں مجنوں کے نام سے
اے قیس تو نے کیسی یہ شہرت خرید لی
بدلے میں ایک دانے کے جنت کو چھوڑ کر
دنیا کی چار دن کی سکونت خرید لی
ان کی تپش نے اور بھی جھلسا کے رکھ دیا
جب ہم نے قربتوں کی برودت خرید لی
دن میں ہے کوئی کام نہ ہے رات کوئی کام
کر کر کے چاپلوسیاں فرصت خرید لی
اقلیم وقت کو تو نہ ہم فتح کر سکے
فرقت کی الٹا ہم نے ہزیمت خرید لی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.