دل ہے بحر بیکراں دل کی امنگ
دل ہے بحر بیکراں دل کی امنگ
چار موج چار سو ہے چار رنگ
موج اول ہے جز و کل میں محیط
سر بسر کبر و منیٰ کا رنگ ڈھنگ
ہے تصور دویمی موج خیال
فرش سے تا عرش جس کی ہے ترنگ
سویمی ہے عقل محدود و سلیم
مانتے ہیں جس کا لوہا سب دبنگ
دل کی ہے موج چہارم واہمہ
دم بہ دم جس کی انوکھی ہے امنگ
چار دانگ عالم ایجاد میں
چار موجیں ہیں بہم اور خانہ جنگ
جان کی تحریک سے ہے سب نمود
خواہ دل ہے خواہ ہے دل کی امنگ
ہیں اسی تحریک میں آخر فنا
شمع کی لو میں فنا جیسے پتنگ
عقل کی صیقل سے ہو جاتا ہے پاک
دل کے آئینہ کو جب لگتا ہے زنگ
علم میں ہے ہستئ دل بے ثبات
جیسے ساحرؔ آب دریا میں ترنگ
مأخذ:
Deewan-e-Sahir( Kufr-e-Ishq) (Pg. ebook-117 page-64)
- مصنف: ساحر دہلوی
-
- اشاعت: 1937
- ناشر: امپیریل پرنٹنگ پریس، دہلی
- سن اشاعت: 1937
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.