دل کی حالت سنبھل گئی ہے اب
دل کی حالت سنبھل گئی ہے اب
یاد آگے نکل گئی ہے اب
کل تو شامل تھا میری قسمت میں
میری قسمت بدل گئی ہے اب
وہ مرا حال تم سے پوچھے تو
اس سے کہنا سنبھل گئی ہے اب
تیری یادیں تھیں برف کے مانند
برف پوری پگھل گئی ہے اب
لوگ صحرا کی سمت بھاگیں گے
شہر میں آگ جل گئی ہے اب
آگ رنگوں کی بجھ گئی یعنی
میری تصویر جل گئی ہے اب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.