دل کو جو بے قرار کرتے ہیں
دل کو جو بے قرار کرتے ہیں
شب میں تارے شمار کرتے ہیں
جو نہیں اعتبار کے قابل
ان پہ ہم اعتبار کرتے ہیں
اپنے دل کو پسند جو آئے
ان سے باتیں ہزار کرتے ہیں
جو ہیں دشمن کے دوست ان کو ہم
دشمنوں میں شمار کرتے ہیں
قتل کرتے نہیں ہیں خنجر سے
ہم نگاہوں سے وار کرتے ہیں
جن کو محنت پہ ہے یقیں لوگو
وہ خزاں کو بہار کرتے ہیں
جن کا لہجہ ہے تلخ وہ مہروؔ
دل کے ٹکڑے ہزار کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.