دل میں آئندہ مرے یہ بے قراری ہو نہ ہو
دل میں آئندہ مرے یہ بے قراری ہو نہ ہو
آپ کا ارمان پھر یوں جاں پہ بھاری ہو نہ ہو
جی بھی لینے دے اسی لمحہ مجھے مرنے بھی دے
زندگی کہ پھر کبھی ایسی خماری ہو نہ ہو
اک دفعہ اٹھ کر مری جانب جھکی ہی رہ گئی
میری بابت اس نظر سے حکم جاری ہو نہ ہو
آپ کی یادیں رہیں سینے میں زندہ چاہے پھر
آپ کا دیدار مجھ کو عمر ساری ہو نہ ہو
اپنا پیغام جدائی خود ہی میں لے کر چلوں
کیونکہ قاصد کو خیال رازداری ہو نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.