Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل میں آسیب تمنا کو چھپانے والے

آفرین فہیم آفی

دل میں آسیب تمنا کو چھپانے والے

آفرین فہیم آفی

MORE BYآفرین فہیم آفی

    دل میں آسیب تمنا کو چھپانے والے

    ساتھ میں رو لے کبھی مجھ کو رلانے والے

    لاکھ تعویذ بندھے خوب دعائیں مانگیں

    مگر آئے ہی نہیں لوٹ کے آنے والے

    کیا گزرتی ہے مرے دل پہ جدائی میں تری

    تجھ کو احساس بھی ہے چھوڑ کے جانے والے

    یاد آتے ہیں تو آتے ہی چلے جاتے ہیں

    دل سے جاتے ہی نہیں دل کو دکھانے والے

    عمر بھر ڈھونڈتے پھرتے رہے قدموں کے نشاں

    میرے قدموں سے قدم اپنے ملانے والے

    زندگی تو نے ہمیں چین سے جینے نہ دیا

    اب نہیں ہم بھی ترے ناز اٹھانے والے

    میری تقدیر فقط تو ہی بدل سکتا ہے

    میری تقدیر بدل دنیا بنانے والے

    دیکھو کس طرح بدل جائے گا یہ وقت کا کھیل

    خود بھی گر جائیں گے اوروں کو گرانے والے

    ڈوبنا ان کا مقدر تھا سو ڈوبے ورنہ

    تیر بھی سکتے تھے یہ کشتی بنانے والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے