دل میں رکھا پھر یکایک بے دیار اس نے کیا
دل میں رکھا پھر یکایک بے دیار اس نے کیا
ایسا میرے ساتھ جانے کتنی بار اس نے کیا
دیکھ کر بھی میں نے ان دیکھا کیا کتنی دفعہ
اور ادھر کانوں سنی پر اعتبار اس نے کیا
چاہتا تو مار سکتا تھا مجھے آسانی سے
جانے کیوں دل پر مرے قسطوں میں وار اس نے کیا
خشک ہونا آنکھوں کا اچھا نہیں لگتا اسے
اس لئے آنکھوں کو میری آبشار اس نے کیا
ہم تو دیوانے تھے دیوانے بنے رہتے کرنؔ
ہے وفائی کر کے ہم کو ہوشیار اس نے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.